پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخاب میں میدان مار لیا

پیپلزپارٹی کےامیدوارعبدالباری پتافی48ہزار114ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 5 مارچ 2018 22:10

پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخاب میں میدان مار لیا
میر پور ماتھیلو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5مارچ 2018ء)پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخاب میں میدان مار لیا ۔ پیپلزپارٹی کےامیدوارعبدالباری پتافی48ہزار114ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے پی ایس 7 کے ضمنی انتخاب میں میدان مار لیا ۔تمام 164 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیرحتمی نتیجہ سامنے آ گیا۔جس کے مطابق پیپلزپارٹی کےامیدوارعبدالباری پتافی48ہزار114ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے جبکہ فنکشنل لیگ کےامیدوار میاں مجن 36 ہزار987ووٹ کےساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔