نابینا افراد کا احتجاج، پولیس نے نابینا افراد پر لاتوں گھونسوں اور ڈنڈوں کی بارش کردی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 5 مارچ 2018 22:01

نابینا افراد کا احتجاج، پولیس نے نابینا افراد پر لاتوں گھونسوں اور ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5مارچ 2018ء) نابینا افراد کا احتجاج، پولیس نے نابینا افراد پر لاتوں گھونسوں اور ڈنڈوں کی بارش کردی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس مظاہرین کے ساتھ بد ترین سلوک کے حوالے سے مشہور ہے ۔آج پولیس نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نابینا افراد کو بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

نابینا افراد کئی روز سے اپنے مطابات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں لیکن حکومت کسی فورم پر بھی انکی شنوائی نہیں ہو رہی۔

آج نابینا افراد ماڈل ٹاون میں وزیر اعلیٰ ہاوس کے باہر احتجاج کر رہے تھے کہ پویس اہلکاروں نے انکو ساتھ لے جانا چاہا تو نابینا افراد نے انکار کر دیا جس پر پولیس اہکاروں نے آو دیکھا نہ تاو اور نابینا افراد پر ٹوٹ پڑے۔پولیس نے نابینا افراد پر لاتوں گھونسوں اور ڈنڈوں کی بارش کردی۔

متعلقہ عنوان :