رضا ربانی کو ہی دوبارہ چیئرمین سینیٹ بنا نا چائیے ، سینیٹر میر اسرار اللہ زہری

پیر 5 مارچ 2018 22:08

رضا ربانی کو ہی دوبارہ چیئرمین سینیٹ بنا نا چائیے ، سینیٹر میر اسرار ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر سینیٹر میر اسرار اللہ زہری نے کہا ہے رضا ربانی کو ہی دوبارہ چیئرمین سینیٹ بنا نا چائیے ان جیسی سنجیدہ شخص کی وجہ سے سینیٹ کا تقدس بحال ہوا ،ہر سینیٹررضا ربانی کی خدمات کا معترف ہے، یہ بات انہوں نے سینیٹ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ رضا ربانی نے جس طرح سینیٹ کو چلایا ہے اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے سینیٹ کی حیثیت کو اجاگر کر نے میں میاں رضا ربانی نے کلیدی کردار اداکیا ہے ،انہوں نے کہا کہ میرے 12سالہ تجربے میں ایسے چیئر مین سینیٹ کی مثال نہیں ملتی ،رولز آف ریگیو رلیشن کو ٹھیک کر نے میں بھی انکا کردار اچھا تھا لہذا میری یہی رائے ہے کہ میاں رضا ربانی کو ایک بار بھر چیئر مین سینیٹ بنا دیا جائے

متعلقہ عنوان :