چیئرمین سینیٹ کس کا بنے گا یہ اہم نہیں ،ْشیخ رشید

عوام کی نظریں چیئرمین سینیٹ نہیں آئندہ الیکشن عہدہ صدارت پر ہیں ،ْبیان

پیر 5 مارچ 2018 22:08

چیئرمین سینیٹ کس کا بنے گا یہ اہم نہیں ،ْشیخ رشید
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ ن لیگ کا بنے گا یا پیپلز پارٹی کا ،ْیہ اہم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ عوام کی نظریں چیئرمین سینیٹ نہیں آئندہ الیکشن عہدہ صدارت پر ہیں۔انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا میں پیپلزپارٹی کے صرف 7 ووٹ ہیں، فیصل سخی کا ایک ووٹ غلطی کی وجہ سے مسترد ہوا ،ْاگر فیصل سخی بٹ عدالت میں جاتا ہے تو پیپلزپارٹی کی 3سیٹیں بنتی ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اداروں کیخلاف سازش کرنے والوں کی سیاست کا تابوت نکلے گا۔

متعلقہ عنوان :