بھارت کے لبرل ہندو گروپ کے سربراہ کا بابری مسجد کے حوالے سے نیا شوشہ

مسلمان خیر سگالی کے طور پر بابری مسجد کی جگہ سے دستبردار ہوجائیں،مسلمان بابری مسجد کہیں اور تعمیرکرلیں، روی شنکر کا شوشہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 5 مارچ 2018 21:30

بھارت کے لبرل ہندو گروپ کے سربراہ کا بابری مسجد کے حوالے سے نیا شوشہ
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5مارچ 2018ء)بھارت کے لبرل ہندو گروپ کے سربراہ روی شنکر نے بابری مسجد کے حوالے سے نیا شوشہ چھوڑتے ہوا عجیب مشورہ دے ڈالا۔ روی شنکر کا کہنا تھا کہ مسلمان خیر سگالی کے طور پر بابری مسجد کی جگہ سے دستبردار ہوجائیں،مسلمان بابری مسجد کہیں اور تعمیرکرلیں۔تفصیلات کے مطابق ایودھیا مندر کی تعمیر اور بابری مسجد بھارت میں مسلمانوں اور ہندو کے مابین طویل تنازعے کا باعث رہا ہے۔

(جاری ہے)

مسلمانوں کی تعمیر کردہ بابری مسجد کی جگہ ایودھیا مندر کی موجودگی کا ڈھکوسلا چھوڑنے والے ہندو یہاں مندر تعمیر کرنے پر مصر ہیں۔ایسے میں بھارت کے لبرل ہندو گروپ کے سربراہ روی شنکر نے بابری مسجد کے حوالے سے نیا شوشہ چھوڑتے ہوا عجیب مشورہ دے ڈالا۔ روی شنکر کا کہنا تھا کہ مسلمان خیر سگالی کے طور پر بابری مسجد کی جگہ سے دستبردار ہوجائیں،مسلمان بابری مسجد کہیں اور تعمیرکرلیں۔روی شنکر کا کہنا تھا کہ بابری مسجد،رام مندرکاتنازع پھیلاتوبھارت میں شام جیسےحالات ہوجائیں گے۔