صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں کی پنجاب پی یو جے دستور کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد

پیر 5 مارچ 2018 22:03

صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں کی پنجاب پی یو جے دستور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2018ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاںنے پنجاب یونین آف جنرنلسٹ (دستور) کے سلانہ انتخابات میں نو منتخب ہونے والے عہدیداران کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پی یو جے (دستور)کے انتخابات میں پروفیشنل گروپ نے صحافیوںکے اعتماد پر پور اترتے ہوئے کلین سویپ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پی یو جے اپنے نو منتخب صدر رحمن بھٹہ اور جنرل سیکرٹری احسان اللہ کی قیادت میں صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فر ار گزاشت نہیں کرے گی اور ملکی ترقی میں چوتھے ستون کا کردار ادا کرنے والے صحافت کے شعبے کو کئی منزلوں اور کامیابیوں سے ہمکنار کرے گی ۔ صوبائی وزیر ے پی یو جے (دستور)کے سالانہ انتخا بات کے شفاف اور پر امن انتظامات پر الیکشن کے منتظم کو بھی مبارک باد ی۔