کبھی ریاستی اداروں کی توہین و تضحیک کا سوچ بھی نہیں سکتا ،ْتوہین عدالت نوٹس پر دانیال عزیز نے جواب جمع کرادیا

میڈیا نے سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان چلایا اس لئے شوکاز نوٹس واپس لیا جائے ،ْجواب کا متن

پیر 5 مارچ 2018 22:01

کبھی ریاستی اداروں کی توہین و تضحیک کا سوچ بھی نہیں سکتا ،ْتوہین عدالت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2018ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے توہین عدالت کے نوٹس پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے۔دانیال عزیز نے جواب میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار پاکستانی ہونے کے ناطے تمام اداروں کے وقار کو مقدم جانتا ہے اور پارلیمنٹرین کی حیثیت میں ریاستی اداروں کی عزت و احترام کا حلف لے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کبھی ریاستی اداروں کی توہین و تضحیک کا سوچ بھی نہیں سکتا، میڈیا نے سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان چلایا اس لئے شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔دانیال عزیز نے اپنے جواب میں کہا کہ جوانی میں بطور پبلک سروس آفیسر ریاستی اداروں کیلئے کام کر چکا ہوں، کبھی ریاستی اداروں کی توہین و تضحیک کا سوچ بھی نہیں سکتا، میڈیا کی منفی اور جانبدارانہ رپوٹنگ سے تضحیک کا تاثر ملا۔

متعلقہ عنوان :