آج کے دور میں صنعت چلانا ایک جہاد سے کم نہیں ہے، اسد عمر

پورے خطے میں سب سے مہنگی بجلی اور گیس ہم خرید رہے ہیں،وزیر خزانہ نے جھوٹے اعداد و شمار دکھا کر لوگوں کو بے وقوف بنایا،رہنما پی ٹی آئی

پیر 5 مارچ 2018 21:57

آج کے دور میں صنعت چلانا ایک جہاد سے کم نہیں ہے، اسد عمر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ستائیس سال صنعتیں چلائی ہیں۔آج کے دور میں صنعت چلانا ایک جہاد سے کم نہیں ہے۔ پورے خطے میں سب سے مہنگی بجلی اور گیس ہم خرید رہے ہیں۔جب ہمیں یہ چیزیں مہنگی دی جائیں گی تو ہم دنیا کا مقابلہ کیسے کریں گے۔

(جاری ہے)

ہم انڈسٹریز کو ریلیف فراہم کرنا چاہتے ہیں۔وزیر خزانہ نے جھوٹے اعداد و شمار دکھا کر لوگوں کو بے وقوف بنایا۔میں قائمہ کمیٹی میں ہر بار یہ سوال اٹھاتا ہوں۔ہم نے اپنی ٹیکسٹائل پالیسی واضح کردی ہے۔ٹیکس کا بوجھ صنعت پر ستر فیصد ہے۔جب اتنا بوجھ ڈال دیں گے تو صنعت کیسے ترقی کرے گی۔ہم عوام اور صنعت سے یہ ٹیکس کم کروائیں گے۔انشاء اللہ عمران خان جب وزیر اعظم بنیں گے تب اس قوم کا پیسہ اس قوم پر خرچ کیا جائے گا۔