خواتین پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں ایک فعال کردار ادا کررہی ہے،بیگم گورنرخیبرپختونخوا

پیر 5 مارچ 2018 21:42

خواتین پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں ایک فعال کردار ادا کررہی ہے،بیگم ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2018ء) بیگم گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے لیڈی گرفتھ ہائی سکول ڈبگری گارڈن میں گرلز گائیڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں ایک فعال کردار ادا کررہی ہے اورمختلف شعبہ جات میں دنیا بھرمیں پاکستان کانام روشن کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سکاؤٹس گرلزگائیڈز کے ادارے کوسراہتے ہوئے کہا کہ سکاؤٹنگ گرلزگائیڈز جیسی عالمی ادارے سے وابستہ ہونا ایک اعزاز کی بات ہے یہ ادارہ ملک وقوم کو درپیش چیلنجز کے دوران ملک وقوم کی خدمت کرتی ہیں اورنوجوان طالبات کو حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ ان میں خدمت وقیادت کے جذبے کو ابھارتی ہے جو آگے چل کر ملک وقوم کو بہترین شہری فراہم کرتی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے ملک وقوم کیلئے قربانیاں دینی والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا۔خواتین کے اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کل کے برصغیر اورآج کے پاکستان میں اسلام کا جھنڈا گاڑھنے کاذریعہ خواتین بننی ہیں۔بیگم گورنر نے معاشرے میں گرلز گائیڈزسکاؤٹس کی افادیت اوراس کے مزید فروغ کو اجاگرکرتے ہوئے تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں باالخصوص یوتھ کوشامل کرنے پر زوردیا۔#

متعلقہ عنوان :