مشیر اطلاعات ونومنتخب سینیٹر انورالحق کاکڑ سے شاہ محمود قریشی ،لیاقت بلوچ اور مشاہد حسین سید کا ٹیلی فونک رابطہ

پیر 5 مارچ 2018 21:41

مشیر اطلاعات ونومنتخب سینیٹر انورالحق کاکڑ سے شاہ محمود قریشی ،لیاقت ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2018ء) مشیر اطلاعات ونومنتخب سینیٹر انورالحق کاکڑ سے شاہ محمود قریشی ،لیاقت بلوچ اور مشاہد حسین سید کا ٹیلی فونک رابطہ ،ایوان کابالا کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین رکن قومی اسمبلی شاہد محمود قریشی ،جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب سینیٹر مشاہد حسین سید نے مشیر اطلاعات وہم خیال اراکین سینیٹ گروپ کے سربراہ انوارالحق کاکڑ کو ٹیلی فون کرکے انہیں سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباددیتے ہوئے سینیٹ کے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے تعاون کی درخواست کی ۔