بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے رہنمائوں اور عہدیداران کی بلاول ہائوس میں ملاقات

پیر 5 مارچ 2018 21:36

بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے رہنمائوں اور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے رہنماوں اور عہدیداران نے بلاول ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والوں میں پی پی پی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ، جنرل سیکریٹری چودہری منظور احمد، پی پی پی خیبرپختونخواہ کے صدر ہمایوں خان، جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی، ندیم افضل چن اور پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی شامل تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی خیبرپختونخواہ کو ان کے صوبے سے دو سینیٹرز منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران پارٹی چیئرمین کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں جلسوں کے انعقاد کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔