بلاول بھٹو کا سابق رکن سندھ اسمبلی شہید عبداللہ مراد کو 14 ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت

پیر 5 مارچ 2018 21:36

بلاول بھٹو کا سابق رکن سندھ اسمبلی شہید عبداللہ مراد کو 14 ویں یوم شہادت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سابق رکنِ سندہ اسمبلی شہید عبداللہ مراد کو انکے 14 ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے، جو کل بروز منگل ملیر میں احترام سے منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ شہید عبداللہ مراد کا 14 واں یوم شہادت اس وقت منایا جا رہا ہے، جب وہ عناصر تتربتر ہوچکے ہیں، جنہوں نے 14 سال قبل اس نڈرمنتخب نمائندے کو سازش کے تحت قتل کیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید عبداللہ مراد نے ان عناصر کے خلاف آواز اٹھائی، جنہوں نے پورے شہر کو یرغمال بناکر مخالف آوازوں کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشتگردی کو للکارنے پر شہید عبداللہ مراد انتقاما نشانا بنایا گیا۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پی پی پی قیادت و کارکنان شہید عبداللہ مراد کی جدوجہد و جرئت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور وہ کراچی سمیت دیگر علاقوں کے کارکنان کے لیئے باعث متاثرکن شخصیت رہیں گے۔