بلاول بھٹو زرداری کا جمہوریت پسند رہنما جام ساقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 5 مارچ 2018 21:36

بلاول بھٹو زرداری کا جمہوریت پسند رہنما جام ساقی کے انتقال پر گہرے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت پسند رہنما جام ساقی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے، جو بروز پیر حیدرآباد میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے جام ساقی کی دلیرانہ سیاسی جدوجہد اور قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی بھر جمہوریت اور جمہوری حقوق کے لیئے لڑتے رہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے جام ساقی کے انتقال کو پی پی پی سمیت تمام جمہوری قوتوں کا بہت بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جام ساقی کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین و ان کے چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔