افغان علاقے لمن میں ڈرون حملہ،2کمانڈرزسمیت 6دہشتگرد ہلاک،2 زخمی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 مارچ 2018 20:31

افغان علاقے لمن میں ڈرون حملہ،2کمانڈرزسمیت 6دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
بنوں(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 مارچ 2018ء) :امریکہ نے افغانستان میں پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کے خلاف کاروائی تیز کردی ہے۔امریکی فورسز نے پاک افغان سرحد کے نزدیک افغان علاقے لمن میں ڈرون حملہ کردیا،جس کے نتیجہ میں 6دہشتگرد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس ے مطابق امریکہ نے افغانستان کے علاقے لمن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرڈرون حملہ کیا ہے۔ڈرون حملہ پاک افغان سرحد پرافغان علاقے میں کیا گیا ہے۔ڈرون حملے میں کالعدم طالبان محسود گروپ کے 2کمانڈر زسمیت 6دہشتگرد ہلاک جبکہ2زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :