سوات:ڈی سی سوات کا کبل میں کلمہ چوک یادگار کا افتتاح

سی کلاس آڈہ کی سائٹ دی گئی تازہ ترین ہدایات کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 5 مارچ 2018 20:09

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2018ء) ڈی سی سوات کا کبل میں کلمہ چوک یادگار کا افتتاح ،سی کلاس آڈہ کی سائٹ دی گئی تازہ ترین ہدایات کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے پیر کے روز ٹی ایم اے آفس کبل میں کھلی کچہری منعقد کی۔ اس موقع پر تحصیل ناظم رحمت علی اور اے سی کبل بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے عوام کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایم اے کبل کے دفاتر کا بھی معائنہ کیا اور ٹی ایم اے کی کارکردگی کی تعریف کی۔ انھوں نے تحصیل ناظم کے ہمراہ کلمہ چوک یادگار کا بھی افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کبل میں مجوزہ سی کلاس اڈہ کی سائٹ کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ اس کو تازہ ترین ہدایات کی روشنی میںمکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :