سوات: سونامی بلین ٹری پراجیکٹ کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا

جگہ جگہ جنگلات کے کٹائی کا سلسلہ جاری ، مٹہ اور کالام آنکر کے بعد ٹمبر مافیا کے جامبیل کوکارئی کے جنگلات میں قیمتی درختیں کاٹنے کا انکشاف

پیر 5 مارچ 2018 20:09

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2018ء) سوات میں سونامی بلین ٹری پراجیکٹ کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا ،جگہ جگہ جنگلات کے کٹائی کا سلسلہ جاری ، مٹہ اور کالام آنکر کے بعد ٹمبر مافیا کے جامبیل کوکارئی کے جنگلات میں قیمتی درختیں کاٹنے کا انکشاف ،محکمہ جنگلات کے حکام اور مقامی محافظ فارسٹ اہلکار لمبی تان کر سو گئے ،تفصیلات کے مطابق سوات میں سونامی بلین ٹری کا خواب خواب ہی رہ گیا ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں ٹمبر مافیا کے طرف سے جنگلات کے بے دریغ کٹائی کاسلسلہ جاری ہے اور سوات کے تحصیل مٹہ اور کالام آنکر میں قیمتی درختوںکے کٹائی کے بعد جامبیل کوکارئی میں بھی جنگلات کے کٹائی کا انکشاف ہوگیا ہے زرائع کے مطابق جامبیل کوکارئی میں ٹمبر مافیا قیمتی درختوں کو کاٹ کر اس پر گھاس وغیرہ ڈالکر چھپا لیتے ہیں اور بعد میں موقع ملتے ہی اس کو دسرے مقام پر فروخت کے لئے منتقل کرتے ہیں زرائع کے مطابق مٹہ اور آنکر کے جنگلات کی طرح یہاںپر بھی ٹمبر مافیا عرصہ دراز سے مبینہ طورپر غیر قانونی طورپر جنگلات میں قیمتی درختوںکو کاٹ رہے ہیں لیکن محکمہ جنگلات کے اعلی حکام اور مقامی فارسٹ اہلکار اس کو روکنے میں ناکام نظر آرہے ہیں مقامی لوگوںنے ٹمبر مافیاکے ہاتھوں جنگلات کے تباہی روکنے کے لئے محکمہ جنگلات سے دردمندانہ اپیل کی ہے اور ملوث افراد کو وقرار واقی سزاء دلوانے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :