سپریم کورٹ نے ملک میں شریعت کے نفاذ کیلئے مولانا عبدالعزیز کی درخواست مسترد کر دی

پیر 5 مارچ 2018 19:17

سپریم کورٹ نے ملک میں شریعت کے نفاذ کیلئے مولانا عبدالعزیز کی درخواست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے پاکستان میں شریعت کے نفاذ کیلئے مولانا عبدالعزیز کی درخواست مسترد کردی ،سپریم کورٹ میں مولانا عبدالعزیز کی جانب سے ایڈووکیٹ طارق اسد کے ذریعے دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس نے اپنے چیمبر میں کی، مولانا عبدالعزیز نے ملک میں شریعت کے نفاذ کے لیے درخواست دائر کی تھی لیکن رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی ۔

(جاری ہے)

طارق اسد ایڈووکیٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپیل کی ان چیمبر سماعت کی اور رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی۔