پاکستان نے لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

muhammad ali محمد علی پیر 5 مارچ 2018 19:09

پاکستان نے لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 مارچ 2018ء) پاکستان نے لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ و فضائیہ نے فضا سے سطح سمندر اور سطح سمندر سے سطح سمندر پر مار کرنے والے لانگ رینج اینٹی شپ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائل فائرنگ کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

فائرنگ رینج کا مظاہرہ بحری مشق ’رباط‘ کے اختتام پر کیا گیا جس میں پاک فضائیہ نے میزائل جے ایف 17 تھنڈر ایئر کرافٹ سے فائر کیا۔ جبکہ پاک بحریہ نے میزائل ایف 22 پی جنگی جہاز سے فائر کیا۔ پی این ایس سیف نے سطح سمندر سے سطح سمندر پر مار کرنے والا میزائل سی 802 فائر کیا جب کہ جے ایف 17 تھنڈر نے بھی فضا سے سطح سمندر پر اِسی میزائل کے ذریعے ہدف کا نشانہ بنایا۔ دونوں میزائلز نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان اور نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا جو پی این ایس نصر میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :