نیب کی نوازشریف کیخلاف مزید 3ضمنی ریفرنسز دائرکرنے کی منظوری

نوازشریف کیخلاف چوہدری شوگرملزکیس میں بھی انکوائری کی جائیگی،شہبازشریف، کلثوم نواز، حمزہ شہباز اورمریم نوازکیخلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔اعلامیہ نیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 مارچ 2018 18:37

نیب کی نوازشریف کیخلاف مزید 3ضمنی ریفرنسز دائرکرنے کی منظوری
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 مارچ 2018ء) : چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے قائد ن لیگ نوازشریف کیخلاف تین ضمنی ریفرنسز کی منظوری دے دی،نوازشریف کیخلاف چوہدری شوگرملزمیں کرپشن کی انکوائری بھی کی جائیگی،شہبازشریف، کلثوم نواز، حمزہ شہباز اور مریم نواز کیخلاف بھی انکوائری کی منظوری دے دی،تمام انکوائریاں مبینہ الزامات پرکی جائیں گی،نیب قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس ہوا۔جس میں سیاستدانوں سمیت مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیزاور دیگرکیخلاف انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔اعلامیہ نیب کے مطابق نیب نے 15آف شورکمپنیوں کے مالک ذوالفقار بخاری ،اور این ٹی ایس انتظامیہ، پیراگون سٹی انتظامیہ سمیت احد چیمہ کیخلاف بھی مزیدانکوائری کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے نوازشریف کے خلاف ضمنی ریفرنسز کی منظوری دے دی۔ نوازشریف و دیگر کیخلاف العزیزیہ اسٹیل ملزاورہل میٹل کیس،فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور15کمپنیوں میں بدعنوانی اورایون فیلڈ ریفرنس میں بھی ضمنی ریفرنس دائر ہوگا۔ نوازشریف کیخلاف چوہدری شوگرملزمیں کرپشن کی انکوائری بھی کی جائیگی۔شہبازشریف، کلثوم نواز، حمزہ شہباز اور مریم نواز کیخلاف بھی انکوائری کی منظوری دے دی۔

جبکہ ملتان میٹروبس میں مشتبہ رقوم کی منتقلی پرشہبازشریف کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔اسی طرح سرکاری ہیلی کاپٹرکااستعمال ، عمران خان کے انکوائری کی منظوری دی گئی۔نیب اجلاس میں اسحاق ڈار اور انوشہ رحمان کیخلاف بھی انکوائریوں کا حکم دے دیا۔چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹراسماعیل کیخلاف بھی انکوائری کی جائیگی۔چیئرمین نیب نے کہاکہ کرپشن ایک کینسر ہے جس کوجڑ سے اکھاڑنا ضروری ہے۔