فاٹا سے نومنتخب آزاد سینیٹر نون لیگ میں شامل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 5 مارچ 2018 16:37

فاٹا سے نومنتخب آزاد سینیٹر نون لیگ میں شامل
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مارچ۔2018ء) مسلم لیگ( ن) نے اپنا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ لانے کے لیے کوششیں تیز کر دیں ، فاٹا کے ایک نومنتخب آزاد سینیٹر بھی نون لیگ میں شامل ہوگئے ہیں۔فاٹا سے تعلق رکھنے والے نومنتخب آزاد سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے نوازشریف سے ملاقات کی اور نون لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

سینیٹ انتخابات کے بعد اب پیپلزپارٹی کے ساتھ ساتھ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے مسلم لیگ نون کی بھی سرتوڑ کوششیں جاری ہے اس حوالے سے نوازشریف کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس بھی ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے مشاورت کی جارہی ہے جبکہ دونوں عہدوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں پر بھی غور کررہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں سے رابطے کرنے کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے ‘ اپوزیشن سے رابطوں کے لیے کمیٹی قائم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :