Live Updates

احد چیمہ نے32کنال اراضی بہن ‘بھائیوں کو الاٹ کی-تفتیشی رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 5 مارچ 2018 16:24

احد چیمہ نے32کنال اراضی بہن ‘بھائیوں کو الاٹ کی-تفتیشی رپورٹ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مارچ۔2018ء) لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ اور شریک ملزم شاہد شفیع کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔لاہور کی احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی،احد چیمہ اور شریک ملزم شاہد شفیع کو نیب کی جانب سے سخت سیکورٹی اور ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے تفتیش کی ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ احد خان چیمہ کے 2 موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کو فرانزک ٹیسٹ کے لئے بھجوایا گیا ہے،احد چیمہ نے کروڑوں روپے کی32 کینال ارضی اپنے اور بہن بھائی کے علاوہ معمولی قیمت پرکزن کے نام کی۔

(جاری ہے)

عدالتی استفسار پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ پنجاب لینڈ ڈیو یلپمنٹ کمپنی کا کام غریب عوام کو گھر بنا کر دینا تھا مگر آشیانہ اقبال میں ایک بھی گھر نہیں بنا زمین ابھی تک خالی پڑی ہے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ احد چیمہ کی بہن،بھائی اور کزن کو بھی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں مگر وہ نیب کے روبرو پیش نہیں ہو رہے۔انہوں نے بتایا کہ آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم کے فارم غریب عوام کو6 کروڑ روپے میں فروخت کئے گئے جبکہ سرکاری خزانے سے19 کروڑ کی ادائیگیاں کر کے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔انہوں نے استدعا کی کہ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے لہٰذا 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے،جس پرعدالت نے احد چیمہ اور شریک ملزم شاہد شفیع کو پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حواالے کردیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :