گزشتہ مالی سال کے دوران گیس ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں 1044 کلومیٹر اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں 7460 کلومیٹر کا اضافہ

سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نی4 لاکھ 86 ہزار 418 نئے گیس کنکشنز فراہم کئے، صارفین کی مجموعی تعداد 85 لاکھ 75 ہزار 7760 پہنچ گئی، اوگرا

پیر 5 مارچ 2018 15:46

گزشتہ مالی سال کے دوران گیس ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں 1044 کلومیٹر اور ڈسٹری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2018ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے گزشتہ مالی سال کے دوران اپنے ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں 1044 کلومیٹر اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں 7460 کلومیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 2016-17کی اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ نے اپنے ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں بالترتیب 337 کلومیٹر اور 697 کلومیٹر اضافہ اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں بالترتیب 760 کلومیٹر اور 6700 کلومیٹر اضافہ کیا ہے تاکہ دور افتادہ مقامات پر مقیم اپنے صارفین کو گیس نیٹ ورک سے منسلک کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق 30 جون 2017ء تک ایس ایس جی سی ایل اور ایس این جی پی ایل کے مجموعی ٹرانسمیشن نیٹ ورک بالترتیب 3973 کلومیٹر اور 8975 کلومیٹر اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک 45521 کلومیٹر اور ایک لاکھ 10 ہزار 217 کلومیٹر پر محیط تھا۔

(جاری ہے)

دونوں کمپنیوں نے صارفین کو 4 لاکھ 86 ہزار 418 صارفین کو نئے گیس کنکشنز فراہم کئے جبکہ دونوں کمپنیوں کی مجموعی طور پر صارفین کی تعداد 85 لاکھ 75 ہزار 7760 پہنچ گئی ہے۔

حکومت یہ اقدامات طلب و رسد میں فرق کو ختم کرنے کے لئے اٹھا رہی ہے جس میں مقامی گیس کی پیداوار، قدرتی گیس کی ایل این جی کی شکل میں درآمد اور ایران اور ترکمانستان سے پائپ لائنز کی تنصیب کے اقدامات شامل ہیں۔ حکومت نے ایل این جی کے دو ٹرمینل قائم کئے ہیں جن میں سے ہر ایک کی گنجائش 650 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ہے جو کراچی پورٹ پر قائم کئے گئے ہیں۔ ملک سے گیس کی قلت کے خاتمہ کے لئے یہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ زیر جائزہ عرصہ کے دوران قدرتی گیس کی ملک بھر میں مجموعی سپلائی بشمول آر ایل این جی کی درآمد 4131 ایم ایم سی ایف ڈی رہی ہے۔