ڈاکٹر طاہر القادری کا رواں ماہ وطن واپسی کا فیصلہ

اپوزیشن کو متحد کرنے کے حوالے سے خرم نوازگنڈا پور کو ذمے داریاں سونپ دیں

پیر 5 مارچ 2018 14:11

ڈاکٹر طاہر القادری کا رواں ماہ وطن واپسی کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے رواں ماہ وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ۔عوامی تحریک کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کے تنظیمی دورے مکمل ہوچکے ہیں اور میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے جاچکے ہیں اور اب انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

صرف واپسی کی تاریخ کا طے ہونا باقی ہے کہ وہ پندرہ مارچ سے پہلے آئیں یا بعد میں تاہم یہ طے ہے کہ وہ اس ماہ پاکستان واپس آجائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اپوزیشن کو متحد کرنے کی ایک اور کوشش کریں گے اور وطن واپسی پر اپوزیشن کو دوبارہ متحد کرنے کے حوالے سے اجلاس بلوایا جائے گا ، ڈاکٹر طاہر القادری نے وطن واپسی سے پہلے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے بھی شروع کر دیئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو متحد کرنے کے حوالے سے خرم نوازگنڈا پور کو ذمے داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :