اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس میں نیشنل بنک کے صدر پیش

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 5 مارچ 2018 12:08

اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس میں نیشنل بنک کے صدر پیش
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مارچ۔2018ء) احتساب عدالت میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت میں نیشنل بینک کے صدرعدالت میں پیش ہوگئے۔پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈارکے خلاف ضمنی ریفرنس کیس کی سماعت کی،جہاں نیشنل بینک کے صدرسمیت 3ملزمان پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملزمان کوضمنی ریفرنس کی نقول آج ہی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو نقول فراہم کی جائیں تاکہ ان پرفرد جرم عائد کرنے کی تاریخ بھی مقررکی جائے۔صدر نیشنل بینک کے وکیل حشمت حبیب نے عدالت سے استدعا کی کہ فراہم کی جانی والی ریفرنس کی نقول کا جائزہ لینے کیلئے مہلت درکار ہیں، اس وقت فرد جرم عائد کرنے میں کافی رکاوٹیں ہیں۔عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس میں وقفہ کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :