آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچستان میں تربت اور مکران کا دورہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 5 مارچ 2018 11:46

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچستان میں تربت اور مکران کا دورہ
تربت(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مارچ۔2018ء) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاہے کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی اورامن کے قیام کا خواب پورا ہورہا ہے۔پیر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں تربت اور مکران کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف نے ایف سی بلوچستان ساوتھ ہیڈکوارٹرزمیں تربت کے عمائدین سے ملاقات کی،جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو،کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ اورآئی جی ایف سی بلوچستان بھی موجود تھے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مکران میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کی،مکران میلے میں آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔مکران میلے میں عمائدین علاقہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آرمی چیف نے کہا کہ میلے بڑی تعداد میں عوام کی شرکت صوبے کے امن اورخوشحالی کی جانب بڑھنے کا ثبوت ہے۔