سیکورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی،اسلحہ اور بارود برآمد

پیر 5 مارچ 2018 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2018ء) سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کی مہم کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کی شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اسلحہ اور بارود جنوبی وزیرستان کے علاقوں نانکئی، راغ زئی، چار گولائی ،گورگولائی اور گورگورائی ظفر خیل سے برآمد کئے گئے ہیں۔ اسلحہ اور بارود میں 82 ایم ایم کے مارٹر گولے، لائٹ مشین گنز، دھماکہ خیز مواد، آر پی جی 7، سب مشین گنز، 303 رائفلز، دستی بم، ٹیکن شکن بارودی سرنگیں ، مختلف اقسام کے اسلحہ اور ہتھیاروں کی بھاری مقدار شامل ہے۔ یہ کارروائی جاری آپریشن رد الفساد کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :