انجینئر نے اپنی بلی کے لیے بھی چہرہ شناسی کا سافٹ وئیر بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 4 مارچ 2018 23:55

انجینئر نے اپنی بلی کے لیے بھی چہرہ شناسی کا سافٹ وئیر بنا لیا

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ بلی کو دروازے سے اندر داخل ہونے میں زیادہ دیر نہ لگے،ہالینڈ کے ایک انجینئر نے اپنی بلی کے چہرے کی شناخت کے لیے ایک گیجٹ  بنا لیا جس سے بلی کی شناخت کے ساتھ ہی اسے پیغام مل جاتا ہے اور وہ اسے اندر آنے کی اجازت دے دیتا ہے۔
ہالینڈ میں ایک  سافٹویئر انجینئر آرکیز گیرو کے گھر بلی کے داخلے کے لیے  بلی کا دروازہ نہیں بنا ہوا تھا۔

اسے یا اس کی بیوی کو جب تک دروازے کے باہر بلی کی موجودگی کا پتہ نہ چلتا وہ دروازہ نہیں کھول سکتے تھے۔ لہذا اس مقصد کے حل کے لیے انجینئر صاحب نے  اپنی مہارت کام میں لانے کا فیصلہ کیا۔ انجینئر صاحب نے ایک زیادہ ہائی ٹیک حل سوچا جس میں مصنوعی ذہانت، حرکی جاسوسی سینسرز، چہرہ شناس سافٹویئر اور ایک میسج ایپ شامل تھی۔

(جاری ہے)


شاید آپ کو لگے کہ اس گیجٹ کو بنانے میں بہت وقت لگا ہوگا لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔

آرکیز کا دعویٰ ہے کہ اسے بنانے میں صرف چند گھنٹے لگے کیونکہ درکار ہارڈویئر اور سافٹ ویئر ہر ایک کے پاس موجود ہوتے ہیں۔
جس بلی کے لیے یہ گیجٹ بنایا گیا ہے وہ چند سال پہلے گیرو اور اس کی بیوی کو اپنے گھر کے پچھلے صحن سے ملی تھی۔انہوں نے اس کی تصاویر بھی شیئر کیں کہ شاید بلی کا کوئی مالک مل جائے لیکن جب کوئی نہ آیا تو انہوں نے اسے پالنا شروع کر دیا۔

لیکن بعد میں پتا چلا کہ اس بلی کا مالک ان کے گھر سے تھوڑا آگے ہی رہتا تھا۔ اسے گیرو کی فیملی کے ساتھ بلی کی شراکت منظور تھی۔ لہذا اب یہ بلی دو خاندانوں کی محبت کے مزے لوٹ رہی ہے۔
اب بلی گیرو کے گھر آتی ہے تو اسے باہر زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑتا ۔ نیا سنسر خود ہی بلی کی  شناخت کرکے  گیرو کو میسج بھیج دیتا ہے، جس کے بعد وہ دروازے کو آرام  سے کھول سکتا ہے۔