سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر سابق آئی جی پنجاب کے بیٹے نے ائیرپورٹ پر سرکاری افسر کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

وزیر داخلہ احسن اقبال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی

اتوار 4 مارچ 2018 23:30

سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر  سابق آئی جی پنجاب کے بیٹے نے ائیرپورٹ پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2018ء) اسلام آباد آئیر پورٹ پر سابق آئی جی پنجاب کے بیٹے نے سگریٹ نوشی سے منع کرنے پرسرکاری افسر کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔متاثرہ سرکاری افسر نے آئی جی کے بیٹے کے خلاف سول ایسوسی ایشن اور پولیس کو شکایت جمع کرادی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق آئی جی پنجاب عثمان خٹک کے بیٹے کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر کھلے عام بد معاشی ،عدیل خان نامی سرکاری افسر نے سابق آئی پنجاب کے بیٹے محسن کو سگریٹ پینے سے منع کیا جس پر محسن عثمان نے اپنے ساتھیوں سمیت عدیل خان پر حملہ کردیا اوربد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

عدیل خان نے سول ایسوسی ایشن اور پولیس کو شکایت جمع کرادی ،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئًے تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :