ڈیرہ مرادجمالی پولیس کی کاروائی،تین ڈاکووں کوگرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل اوراسلحہ برآمد کرلیا

اتوار 4 مارچ 2018 23:20

ڈیر ہ مرادجمالی۔04مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2018ء) ڈیرہ مرادجمالی کے قریب موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش ناکام پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تین ڈاکووں کوگرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل اوراسلحہ برآمد کرکے گرفتارڈاکووں کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے صدر پولیس تھانہ کے گوٹھ عبدالمجید لہڑی کے قریب 3نامعلوم ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر محمد مراد ایری سے موٹرسائیکل سی ڈی ماڈل 2016چھین کرفرار ہوگئے اطلاع ملنے پر صدر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی گوٹھ شیر محمد مینگل میں ڈاکووں کا گھیراو کرکے 3مبینہ ڈاکووں علی اصغر محمد شہی ،علی دوست لاشاری اور قاسم کٹوہر کو گرفتار کرکے چھینی گئی موٹرسائیکل،اور 3ٹی ٹی پسٹل برآمد کرمزید کاروائی شروع کردی ہے ایس ایچ او صدر پولیس علی گوہر لہڑی نے مزید بتایا کہ گرفتار ڈاکووں سے تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :