ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تنویراحمد کامختلف اسکولز کا دورہ

اتوار 4 مارچ 2018 23:20

کوئٹہ۔04مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2018ء)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تنویراحمد نے مختلف اسکولز کا دورہ ، اساتذہ کی حاضریاں چیک کیںاور ہدایت کی کہ اساتذہ محنت کو جاری رکھتے ہوئے بچوں کو زیادہ سے زیادہ اسکولز میں داخل کرائیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ضلع میں ناخواندگی کے خاتمہ کے لئے محکمہ ایجوکیشن ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کام کررہی ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ تمام اسکولز آباد ہوں اور جو بچہ اسکول نہیں جارہاہے اس کو اسکول میں داخل کردیا۔ہم روزانہ کی بنیاد پر اسکولز کا دورہ کررہے ہیں تاکہ اسکولز کو فعال اور معیار و میرٹ کو برقرار رکھا جائے ۔