صنعتی ادارے ملکی معیشت کے بڑے سہارے اور مقامی آبادی کے لئے روز گار کے اہم ذرائع ہیں ،بولان مائننگ انٹر پرائزز برسوں سے خضدار سے معدنیات نکال کر ملک کے لئے زرمبادلہ کمارہی ہے،ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی

اتوار 4 مارچ 2018 23:20

کوئٹہ۔04مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی نے کہاہے کہ صنعتی ادارے ملکی معیشت کے بڑے سہارے ا اور مقامی آبادی کے لئے روز گار کے اہم ذریعے ہیں ۔بولان مائننگ انٹر پرائزز برسوں سے خضدار سے معدنیات نکال کر ملک کے لئے زرمبادلہ کمارہی ہے ۔ اس ادارے کا خضدار کے عوام کی فلاح و بہبود میں بھی اہم کردار ہے ۔

بچوں کو اسکالر شپ دینا ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر شعبوں کی ترقی میں بی ایم ای کا اہم کردار رہاہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے بولان مائننگ انٹر پرائزز (ہل سائٹ ) کے معائنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر بی ایم ای آفیسرا ن رب نواز ،بی ایم ای خضدار منیجر نصیراحمد شاہوانی ، ڈپٹی منیجر دائود بلوچ ، لیاقت علی بلوچ پی ایس ڈپٹی کمشنر خضدار محمد مراد گزوزئی اور دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی کو اس موقع پر بریفنگ دی گئی ۔بی ایم ای خضدار کے منیجر نصیراحمد شاہوانی نے ویلفیئر فنڈ کے تحت کاموں اور اقدامات سے متعلق ڈپتی کمشنر کو آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر خضدارمجیب الرحمن قمبرانی نے تاکید کی مزدوروں کو حکومت کی طے شدہ اجرت دی جائے اور لیبر قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور ویلفیئر فنڈ کے تحت جو بھی فلاحی کام ہو اس میں اجتماعیت کو و مفاد عامہ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔

تاکہ اس ویلفیئر فنڈز ے عام عوام الناس کو فائدہ پہنچے ۔ انہوںنے بی ایم ای کو نہ صرف خضدار بلوچستان اور بلکہ پورے ملک کے لئے سرمایہ قرار دیا ۔ انہوںنے کہاکہ اس کمپنی سے چالیس سالوں سے سینکڑوں لوگوں کو روزگار مل رہاہے اور کئی خاندانوں کی کفالت ہورہی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ بی ایم ای کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھے گی ۔ اور میں از خود پھر بولان مائننگ کے سائٹ پر دورے پر آئونگا ۔

متعلقہ عنوان :