اساتذہ کرام امتحانات میں نقل کے خاتمے کیلئے اپنا بنیادی کردار ادا کریں،کنڑولر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ سید عباداللہ شاہ غرشین

اتوار 4 مارچ 2018 23:20

کوئٹہ۔04مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2018ء) کنڑولر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ سید عباداللہ شاہ غرشین نے اپنے ایک بیان میں اساتذہ کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ امتحانات میں نقل کے خاتمے کیلئے اپنا بنیادی کردار ادا کریں۔ اساتذہ تنظیم اپنے اساتذہ کے خلاف بیانات سے گریز کریں ۔ اخبارات میں بورڈ مخالف بیانات شائع کرنے سے بہتری نہیں لائی جاسکتی ۔

اگر کوئی تنظیم بیان جاری کرتی ہے تو وہ عہدیدار اپنا نام بھی لکھے تاکہ پتہ چل سکے کہ بیان اصل ہے یا نقلی ہے تنظیمی پالیسی ہے یا پھر امتحان میں ڈیوٹی نہیں لگی اور پیڈ پر بیان جاری کر دیا کہ امتحانی مراکز میں نقل ہو رہی ہے ۔ بلوچستان بورڈ کا تمام عملہ دن رات ایک کر کے طلباء کی بہتری اور امتحانات میں اصلاحات کی کوششوں میں معروف عمل ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں اچھی اور مثبت تجاویز دی جائیں تاکہ ان پر عمل کر کے اچھے اور مثبت اقدامات اٹھائے جاسکیں بورڈ کی چالیس سالہ تاریخ میں طلباء کو پہلی مرتبہ اچھے اور معیاری نمبر دیئے گئے اور ملک کے طول و عرض میں بلوچستان کے طلباء سر اٹھا کر اپنی ڈگریوں پر فخر کر رہے ہیں۔ طلباء محنت کریں معیاری مارکنگ ہوگی اور کسی کے بلا وجہ نمبر نہیں کاٹے جائینگے ۔ سینئر اور تجربہ کار قابل ماہر اساتذہ سے مارکنگ کروائی جائیگی تاکہ کسی سے زیادتی نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :