مجھے ذاتی طور بلدیاتی نمائندوں کو درپیش مسائل کا ادراک حاصل ہے ،موجودہ حکومت اس ضمن میں عملی اقدامات اٹھا کررہی ہے

صوبائی وزیر بلدیات میر غلام دستگیر کا بادینی سبی میلہ کی مناسبت سے منعقدہ بلدیاتی کنونشن 2018کی تقریب سے خطاب

اتوار 4 مارچ 2018 23:20

سبی۔04مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2018ء) صوبائی وزیر بلدیات میر غلام دستگیر بادینی نے کہا ہے کہ مجھے ذاتی طور بلدیاتی نمائندوں کو درپیش مسائل کا ادراک حاصل ہے ،موجودہ حکومت اس ضمن میں عملی اقدامات اٹھا کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میلہ کی مناسبت سے منعقدہ بلدیاتی کنونشن 2018کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،بلدیاتی کنونشن کی تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین تھے دیگر شرکاء میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی،صوبائی وزیر امور حیوانات سید آغارضا شاہ ،ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال،میونسپل چیئرمین سردارزادہ میر حیر بیار خان ڈومکی سمیت صوبائی سیکرٹریز ،پاک افواج و ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کے علاوہ صوبہ بھر سے آئے ہوئے بلدیاتی نمائندوں اور قبائلی عمائدین و معتبرین نے شرکت کی ،صوبائی وزیر میر غلام دستگیر بادینی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر ہمارئے لیے باعث مسرت ہے کہ عرصہ دراز کے بعد سبی میلے میں صدر مملکت کی شرکت خوش آئندہے جس سے سبی کے عوام میں خوشی کی لہر پیدا ہوئی انہوں نے کہا کہ موجوہ حکومت کی کاوشوں سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کافی بہترہوئی ہے انہوں نے بلدیاتی نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی درپیش مسائل کے حوالے سے ذاتی طور پر مجھ سے اور محکمہ بلدیات طسے رجوع کرسکتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین میر حیر بیار خان ڈومکی نے کہا کہ ہم صدر پاکستان کو سبی آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں ایک عرصے کے بعد انتہائی اہم شخصیت نے سبی میں بلدیاتی کنونشن میں شرکت کرکے ہمارئے دل جیت لیے ہیں انہون نے کہا کہ سبی میلے کی ایک تاریخ ہے جو کہ چاکر خان رند کے دور سے باقائدہ اس کا آغاز کیا گیا تھا ،انہوں نے صوبے میں امن وامان کی بہتری میں موجودہ حکومت سمیت پاک فوج ایف سی ،پولیس لیویز اور بلدیاتی نمائندوں کے کردار کو سراہا جن کی دن رات کی کاوشوں سے صوبے کے نوگوایریاز ختم کردیئے گئے ہیں انہوں نے صدر مملکت ممنون حسین سے ذاتی طور پر گزارش کی کہ چاکر اعظم یونیورسٹی کا قیام جس کا اعلان عرصہ دوسال سے ہوا ہے اسے جلد شروع کیا جائے سبی میونسپل کمیٹی کی آبادی اور وارڈز کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا جائے انہوں نے ضلع مٰن خواتین کی تعلیم کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے گزارش کی کہ گورنر ہائوس جو کہ25ایکڑپر مشتمل ہے جو شہر کے وسط میں موجود ہے جو ہرسال صرف اور صرف پانچ دنوں کے لیے میلے کے دوران کھلتا ہے جبکہ باقی سارا سال بند رہتاہے لہٰذاہ اسے خواتین یونیورسٹی کا کیمپس بنانے کا اعلان کیا جائے،تقریب سے ڈسٹرکٹ چیئرمین ضلع کونسل ملک قائم الدین دہپال نے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کیا اور درپیش مسائل کے بارئے میں تفصیلاًآگاہ کیا ،قبل ازیں تقریب کے آغاز کے موقع پر صوبائی وزیر بلدیات میر غلام دستگیر بادینی نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین اور گورنر بلوچستان کو روایتی پگڑی بھی پہنائی۔

متعلقہ عنوان :