کوئٹہ، سرکی روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس اہلکار کوشہید کردیا

اتوار 4 مارچ 2018 23:20

کوئٹہ۔04مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2018ء) کوئٹہ سرکی روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس اہلکار کوشہید کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ مصروف ترین سرکی روڈ رحمت کالونی نزدیک شاہ صاحب مدرسہ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس اہلکار مبشر عباس کوشہید کردیااورموقع واردات سے فرارہوگئے پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کرلاش سول ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بند ی کرکے سرچ آپریشن شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :