پی پی 30 سرگودھا ضمنی انتخاب، ن لیگ کا حمایت یافتہ امیدوار کامیاب

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 4 مارچ 2018 23:13

پی پی 30 سرگودھا ضمنی انتخاب، ن لیگ کا حمایت یافتہ امیدوار کامیاب
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2018ء) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 30 سرگودھا میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار یاسر ظفر سندھو کامیاب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 30 کے تمام  137 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسر ظفر سندھو 42736 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ساجد محمود 23586 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :