حلقہ پی پی 30، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار یاسر سندھو کامیا ب

اتوار 4 مارچ 2018 23:10

حلقہ پی پی 30، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار یاسر سندھو ..
سرگودھا۔04مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2018ء) ضلع سرگودھا کے حلقہ پی پی 30 کوٹمومن کی سیٹ پر ہونیوالے ضمنی الیکشن میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ یاسر سندھو کامیا ب ہوگئے۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار رائو ساجد محمود دوسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)کے حمایت یافتہ امیدوار یاسر سندھو نے 42736جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار رائو ساجد محمود نے 23586 ووٹ حاصل کئے۔

لیگی امیدوار کی کامیابی کے بعد کا رکنوںنے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اس کے علاوہ جیت کی خوشی میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی۔یادرہے کہ کامیاب ہونیوالے لیگی امیدوار یاسر سندھو کے مر حوم چچا طاہر اقبال سندھوبھی اس سیٹ پر 2013کے عام انتخابات میںرکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :