سرگودھا میں جیت:کیوں شیرو! آؤملکرنعرہ لگائیں،بھلا کونسا؟روک سکوتوروک لو،مریم نواز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 4 مارچ 2018 22:42

سرگودھا میں جیت:کیوں شیرو! آؤملکرنعرہ لگائیں،بھلا کونسا؟روک سکوتوروک ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 مارچ 2018ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ کیوں شیرو! آؤ مل کر نعرہ لگائیں، بھلا کونسا؟ روک سکو تو روک لو۔ انہوں نے سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے امیدوار یاسر ظفر محمود کی پی ٹی آئی کے امیدوار سے بھاری ووٹو سے جیت پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو19ہزار150ووٹوں کی سبقت سے جیت ملی۔

سرگودھامیں پارٹی نشان شیرچھیننےکی قبل ازپولنگ دھاندلی کےباوجودفتح ملی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیوں شیرو! آؤ مل کر نعرہ لگائیں، بھلا کونسا؟ روک سکو تو روک لو۔ انہوں نے مزید کہا کہ جتنی تیزی سے انتقامی عدالت سے نوازشریف کے خلاف فیصلےآ رہے ہیں۔اس سے زیادہ تیزی سے عوامی عدالت سے نوازشریف کے حق میں فیصلے آرہے ہیں۔مریم نواز نے ایک مزید ٹویٹ میں پیپلزپارٹی کوتنیقد کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگرپیپلز پارٹی کو سینٹ جوڑ توڑ سے تھوڑی فرصت ملے تو ذرا سی توجہ اس غفلت پر جس کے باعث معصوم بچے اپنے والدین سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :