تربت میں دستی بم حملہ، ایک سیکورٹی اہلکارسمیت 4افراد زخمی

اتوار 4 مارچ 2018 22:40

کوئٹہ۔04مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2018ء) تربت میں دستی بم حملہ ایک سیکورٹی اہلکارسمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔انتظامیہ کے مطابق تربت میں اتوار کو دونامعلو م موٹرسائیکل سوار وں نے دستی بم حملہ کیاجس کے نتیجے میں فضل اللہ ،افضل ،نوکداد ،میاں خان زخمی ہوگئے زخمیوں فوری طورپرتربت ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں زخمیوں طبی امداددی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :