چکوال میں ہمیشہ مسافر ٹائپ سیاسی یتیم پیپلز پارٹی پر مسلط رہے ہیں،محمود منہاس چتال

اتوار 4 مارچ 2018 22:30

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2018ء) پیپلز پارٹی ضلع چکوال کو سیاسی یتیموں اور فصلیں بٹیروں کے حوالے کرنے پر پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن سراپا احتجاج بن گئے۔ نظریاتی کارکن محمود منہاس چتال نے مصری مراد خان، شہباز بھٹی، امتیاز بھٹی اور ملک بشیر ڈھڈیال کے مشترکہ بیان میں بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری اس بات کا نوٹس لیں ، چکوال میں ہمیشہ مسافر ٹائپ سیاسی یتیم پارٹی پر مسلط رہے ہیں جنہوں نے پیپلز پارٹی کو تبادہ کر کے رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

پرانے کارکن دھکے کھا رہے ہیں اور ان کا کوئی حال پوچھنے والا نہیں، محمود منہاس چتال نے مزید کہا کہ ضلع چکوال میں دو ضمنی الیکشن ہوئے مگر پارٹی کا کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا گیا بلدیاتی انتخابات2015 میں بھی کوئی امیدوار میدان میں نہیں اتارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ایک مضبوط ووٹ بینک ضلع چکوال میں موجود ہے مگر تمام جیالے زیر زمین چلے گئے ہیں اور مایوسی ان کا مقدر ہے۔انہوں نے مزید کہا ہم ا س پارٹی لیڈر کو تسلیم نہیں کرتے جو پارٹی کارکنوں کیساتھ رابطہ نہیں رکھے گا ان کی خوشی اور غم میں شریک نہیں ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارٹی کے کارکنوں کی عزت نفس بحال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :