موٹروے پر حادثہ،تین افراد جاں بحق

اتوار 4 مارچ 2018 22:30

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2018ء) موٹروے پر حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 چکوال سے نوعیت کے مطابق 2 ایمنبولینسز روانہ کی گئیں، تفصیلات کے مطابق خانیوال سے 5 افراد مہران کار پر اپنے استاد پیر عزیزالرحمن ہزاروی سے ملاقات کے لیے ان کے مدرسہ جا رہے رہے تھے رات 12 بجے خانیوال سے روانہ ہوئے تاکہ بروقت ملاقات کر سکیں،نماز فجر کے آدھ گھنٹے بعد جب بلکسر انٹرچینج کراس کیا تو مدثر نامی ڈرائیور اونگھ کی وجہ سے گاڑی پر قابو نہ رکھ پایا اور کار روڈ سائیڈ سائن بورڈ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، جس کے نتیجہ میں فرنٹ سیٹ پرسن،ڈرائیور اور بیک سیٹ پر بیٹھا ایک مسافر موقع پر جانبحق ہو گئے جبکہ دیگر 2 شدید زخمی حالت متاثرین کو ریسکیو جوانوں کے ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال چکوال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

جانبحق ہونے والوں میں 36 سالہ عرفان ساکن ملتان، ڈرائیور محمد مدثر ولد محمد نذر ساکن خانیوال اور40 سالہ محمد اعجاز ولد غلام قادر ساکن ملتان شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :