ضلع چکوال کی دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوںپر نئی حلقہ بندیاں آج پبلک مقامات پر آویزاں کر دی جائیں گی

اتوار 4 مارچ 2018 22:30

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2018ء) ضلع چکوال کی دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوںپر نئی حلقہ بندیاں آج پبلک مقامات پر آویزاں کر دی جائیں گی۔ ضلع چکوال کی15لاکھ عوام کی نظریں ان نئی حلقہ بندیوں پر لگی ہیں۔ ضلع چکوال کے دو قومی اسمبلی کے حلقے اب این اے 64اور این ای65ہونگے۔

(جاری ہے)

یہ دو حلقے اس سے قبل این اے ساٹھ اور این اے اکسٹھ تھے جبکہ چار صوبائی حلقے پی پی21 ، پی پی22، پی پی23اورپی پی24 پر مشتمل ہونگے۔ ان نئی حلقہ بندیوں پر اپیلیں اور تجاویز کا مرحلہ پانچ مارچ کے بعد شروع ہوگا اور پانچ اپریل تک یہ مرحلہ مکمل ہوگا اور مئی کے پہلے ہفتے میں حتمی حلقہ بندیوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :