الیکشن میں کامیابی کے بعد جنڈ ،پنڈی گھیپ ،فتح جنگ کو بھی سوئی گیس دیں گے،وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا جلسہ عام سے خطاب

اتوار 4 مارچ 2018 22:30

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2018ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا 2018کے الیکشن میں کامیابی کے بعد جنڈ ،پنڈی گھیپ ،فتح جنگ کو بھی سوئی گیس دینے کا اعلان سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیداروں کی کامیابی میاں نواز شریف کے مخالف قوتوں کیلئے واضح پیغام ہے تحصیل حضرو اٹک کے تمام سوئی گیس سے محروم علاقوں کو سوئی گیس فراہم کر دی گئی تحصیل حسن ابدال کے تیس دیہاتوں کیلئے سوئی گیس کی منظوری ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 2ارب روپے کی مالیت کی حمک سمیے آتھ دیہاتوں کو سوئی گیس کی فرایمی کے بعد بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ کا اہتمام ملک جاوید نے کیا تھا جلسے سے شیخ ناصر محموداور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ایم پی اے شاویز خان،آصف علی ملک ،ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ،شیخ اجمل محمود،شیخ سہیل ،کونسلر سعید الرحمن،آصف نواز،طلال بٹ،سٹی صدر رفیق بھولا،کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں سے شیر کا نشان چھینا گیا لیکن قوم کے دلوں سے میاں نواز شریف کو نہیں نکالا جا سکتا انہوں نے کہا کہ سابق ضلع ناظم اٹک نے اٹک میں ترقی کے جھوٹے دعوے کئے کہیں بھی سوئی گیس ،بجلی اور سڑکوں کے کام نہیں ہوئے 2008کے بعد جب اٹک کے عوام نے مجھے پانچویں بار منتخب کیا اس وقت ترقی کا عمل شروع ہوا تحصیل اٹک اور حضرو میں کارپٹ سڑکوں کے جھال بچھائے گئے کونے کونے میں سوئی گیس فراہم کی گئی جس کی وجہ سے عوام کے سامنے سرخرو ہوں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا دور عوام کے سامنے ہے جس میں ملکی ترقی کے ساتھ ساتھ ہمارے حلقہ کی ترقی بھی شامل ہے جب حلقہ کے مسائل کے حوالے سے قائدین کو آگاہ کیا تو انہوں نے پہلی فرست میں گرانٹ فراہم کیں 2018کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لیکر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کریگی انہوں نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں اگر کامیابی ملی تو جنڈ،پنڈی گھیپ اور فتح جنگ کے عوام کو بھی سوئی گیس کی سہولیات سے مستفید کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :