گجرات:ن لیگ کے عوامی جلسے میں صرف20ہزار افرادنے شرکت کی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 4 مارچ 2018 22:27

گجرات:ن لیگ کے عوامی جلسے میں صرف20ہزار افرادنے شرکت کی
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 مارچ 2018ء) : مسلم لیگ ن کے گجرات مں عوامی جلسے میں20ہزار افراد نے شرکت کی،جبکہ مسلم لیگ ن نے 35ہزارکرسیاں لگانے کادعویٰ کیا۔ نجی ٹی وی 24کے مطابق مسلم لیگ ن کے عوامی جلسے میں35ہزار کرسیاں لگانے کادعویٰ کیاگیا۔جبکہ اسپیشل برانچ کے مطابق عوامی جلسے میں 19ہزارافراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اسی طرح آئی بی کی رپورٹ کے مطابق جلسے میں 18ہزار افراد نے شرکت کی۔

جبکہ مقامی پولیس کاکہناہے کہ مسلم لیگ ن کے عوامی جلسے میں 20ہزارافراد شریک ہوئے۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ مسلم لیگ ن نے گجرات میں عوامی جلسے میں 35ہزارکرسیاں لگانے کادعویٰ کیاتھا۔دوسری جانب عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے گجرات جلسے میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔جبکہ مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ عوامی جلسے میں لاکھوں کا سمندر امنڈ آیا۔

متعلقہ عنوان :