وقار یونس نے محمد سمیع کو بہترین ایتھلیٹ قرار دیدیا

اتوار 4 مارچ 2018 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور فاسٹ بولر وقار یونس نے اسلام آباد یونائیٹد کے محمد سمیع کو بہترین ایتھلیٹ قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائٹیڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ وقار یونس نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام محمد سمیع کو بہترین ایتھلیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ ان کی بولنگ میں نکھار آ رہا ہے۔وقار یونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز سے درخواست کی کہ محمد سمیع پر نظر رکھی جائے کیونکہ وہ حقیقی طور پر ایک وکٹ ٹیکر بولر ہے۔

متعلقہ عنوان :