پسنی میں ہندو برادری کی جانب سے مذہبی تہوار ہولی جوش و خروش سے منایا گیا

اتوار 4 مارچ 2018 22:20

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2018ء) پسنی میں ہندو برادری کی جانب سے مذہبی تہوار ہولی جوش و خروش سے منایا گیا ، رنگ لگا کر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کیا ، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں ہندو برادری کی جانب سے ان کی مذہبی تہوار انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے چھوٹے بڑے ، بزرگ سب نے ایک دوسرے کو رنگ لگا کر محبت کا پیغام دیا۔ہندو برادری اس دن کو عالم انسانیت کا وسیلہ قرار دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف شہروں ، علاقوں میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی صدیوں سے یہاں آباد ہیں اوریہ لوگ انتہائی پرامن اور محبت بانٹنے والے سمجھے جاتے ہیں۔