قوم پرستوں کو حکومت کرنے کا موقع ملا لیکن پشتون قوم کیلئے کچھ نہیںکیا ،سرداریارمحمدرند

پی ٹی آئی ملک میں بر سر اقتدار آکر کرپشن کا خاتمہ کریگی،صوبائی صدر جلسہ عام سے خطاب

اتوار 4 مارچ 2018 22:20

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف ژوب شیرانی کے زیراہتمام جلسہ عام سے صوبائی صدر سردار یار محمد رند،جنرل سیکرٹری قاسم خان سوری،سردار خادم حسین وردگ،عبدالصمد مندوخیل،میر حسن شیرانی،حاجی اختر محمد مندوخیل،صبا خان شیرانی،عبدالجلیل حریفالودیگر نے خطاب کیا قبل ازیں صوبائی صدر اور سوبائی ممبران کو جلوس کی شکل میں شہر کے مختلف شاہراہوں پر مارچ کی جلسہ گاہ پہنچنے پر کارکنوںنے پرتپاک استقبال کیا۔

اور پھول پاشی کی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ستر سالوں سے ایک کرپٹ طبقہ باری باری حکمرانی کررہاہے۔عوام کو ترقی کا خواب دیکھا تے ہیں۔بعض قوم پرست مذہب پرست تنظیمیں مختلف ناموں سے ووٹ لیکر قومی خزانہ لوٹنے والوں میں شامل ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

قوم پرستوں کو حکومت کرنے کا موقع ملا لیکن پشتون قوم کے لیے کچھ نہیںکیا بلکہ پشتونو ں کو آپس میں لڑانا چاہتاہے پی ٹی آئی ملک میں بر سر اقتدار آکر کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔

عوام کو روزگار اور امن دینگے۔ووٹ قو م کی امانت ہے سوچ سمجھ کر استعمال کریں۔آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہوگی۔الیکشن قریب ہے۔موسمی پرندے آپ کے پا س آئیں گے۔سابقہ دور حکومت زرداری کو 850ارب روپے ملے لیکن عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ملک میں ادارے تباہی کی جانب جارہی ہے کرپٹ حکمرانوں نے میرٹ کی پامالی ا ور کرپشن کا بازار گرم کر کھا ہے سحت تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے ژوب شیرانی میں عوام زندگی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک طاقتور سابق وزیر اعظیم کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا انشاء اللہ جلد اڈیالہ جیل جائگاقوم پرست پارٹی کے سربراہ نے حالیہ کوئٹہ جلسے میں نواز شریف کا ساتھ نہ دینے والوں گالیاں دی حکومت نے باہر ملکوں سے قرضے لیکر سوئز بینکوں میں پیسے منتقل کررہے ہیں چیر مین عمران خان نے کرپشن کے خلاف 190دن دھرنا دیا اس لئے ملک بھر میں احتاب کا عمل شروع ہوا ہے اور کر پٹ لوگوں کا کھڑا احتساب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :