پیراگون میں احد چیمہ کی جائیداد کے حوالے سے آنے والی میڈیا رپورٹس بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں‘ایم ڈی پیرا گون

اتوار 4 مارچ 2018 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر پیراگون بریگیڈئیر (ر) عالم زیب نے کہاکہ پیراگون میں احد چیمہ کی جائیداد کے حوالے سے آنے والی میڈیا رپورٹس بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

(جاری ہے)

احد چیمہ یا ان کی فیملی پیراگون سٹی میں کوئی جائیداد یا پلاٹ نہیں ہے، نیب لاہور غیرقانونی اقدامات اور جھوٹے پروپیگنڈے سے گریز کرے۔ انہوںنے کہاکہ پیراگون سٹی قانون کے مطابق کام کرتی ہے، اسے الزام تراشی اور انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔