جنوبی وزیرستان ،ْ بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں نانکئی، رغزئی، چارگولائی اور گورگرائی ظفرخیل میں کی گئی

اتوار 4 مارچ 2018 22:20

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2018ء) آپریشن ردالفساد کے تحت سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحہ میں مارٹرگولے، لائٹ مشین گنز، آئی ای ڈیز، آر پی جی سیون ، سب مشین گنز، رائفلز، ہینڈگرنیڈز، ٹینک شکن مائنز سمیت گولہ بارود شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں نانکئی، رغزئی، چارگولائی اور گورگرائی ظفرخیل میں کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :