سینیٹ چیئر مین اپنا لائیںگے ،ْیوسف رضا گیلانی

اتوار 4 مارچ 2018 22:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2018ء) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے کوشش ہو گی کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر اپنا چیئر مین لائیں، اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گارڈن ٹائون میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں آزاد امیدوار پہلے بھی ہمارے ساتھ کام کر چکے ہیں،امید کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ ہوں گے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگر ہم سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کرتے تو پنجاب سے بھی سیٹیں لے جاتے جبکہ عمران خان ارکان کی تعداد پوری نہ ہونے کے باوجود پنجاب میں سینیٹ کی ایک سیٹ لے گئے۔انہوں نے کہا کہ جون تک پاکستان کو جو وقت ملا ہے اس میں سفارتی تعلقات بہتر کرنا ہوں گے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میٹرو کرپشن کیس میں نیب کو فیصلہ کرنے دیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :