گلگت جا نے والی موٹرکار بٹگرام کے علاقہ چانجل پل سے دریا میں گرنے کے نتیجہ میں2افراد جاں بحق

اتوار 4 مارچ 2018 22:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2018ء) گلگت جا نے والی موٹرکار بٹگرام کے علاقہ چانجل پل سے دریا میں گرنے کے نتیجہ میں2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس نے مقامی افراد نے نعشیں دریا سے نکال کر ہسپتال منتقل کیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گلگت جانے والی موٹرکار نمبر ایل زیڈ زیڈ 3817- چانجل کے قریب واقع پل سے دریا میںگرنے سے ڈرائیور سید فرخ زمان اور ظہور احمد جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھا نہ جانجل میرافضل خان پو لیس نے بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اورمقامی افراد کی مدد سے نعشیں دریا سے نکال کر ہسپتال منتقل کیں۔بعدازاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔جاں بحق ہونے والے ایک شخض کا تعلق سرگودھا جبکہ دوسرے کا تعلق حافظ آباد سے تھا۔

متعلقہ عنوان :